Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں عرب وفد برسلز پہنچ گیا

وفد نے جمعے کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی تھی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں عرب وزارتی کمیٹی برائے غزہ کا وفد اتوار کو برسلز پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ عرب وزارتی وفد نے جمعے کو پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مکمل جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی ضرورت کا اعادہ کیا اور کہا عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹہرائے۔
عرب وفد میں شہزادہ فیصل بن فرحان کے علاوہ قطری وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن جاسم آل ثانی، اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی اور مصری وزیرخارجہ سامع شکری شامل ہیں۔

شیئر: