Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

حج موسم کے باعث غلاف کعبہ اٹھا دیا گیا

حرمین شریفین انتظامیہ نے حج موسم کے باعث غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اوپر اٹھالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہر سال حج کے دنوں میں یہ رسم ادا کی جاتی ہے تاکہ غلاف کعبہ محفوظ رہے۔

غلاف کعبہ اٹھانے کی کارروائی انتظامیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداران کی موجودگی میں ہوئی ہے۔
حرمین انتظامیہ  نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کوبلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے‘۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ حج موسم میں بلند کر دیاجاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کے لیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں، اس لیے غلاف کو ان مواقع پربلند کر دیا جاتا ہے‘۔

’غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اسے محفوظ اور صاف رکھا جائے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں‘۔
 

شیئر: