Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر ثقافت کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات

’ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے جاپانی ہم منصب ڈاکٹر موریاما ماساہیتو سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جاپانی دار الحکومت ٹوکیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے ثقافت نے  وژن 2030 کے تحت دونوں ملکوں کی امنگوں کے مطابق اور تاریخی تعلقات کے فروغ کے لیے تعاون پر زور دیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت نے جاپانی شہریوں کو سعودی تہذیب و ثقافت اور تاریخ سے آگاہی حاصل کرنے اور سیاحتی مقامات کو دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے  سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: