Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

ریاض کے انڈر پاس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ٹریفک حادثے کے بعد آگ لگنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے۔( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی دارالحکومت ریاض کے الحمرا ڈسٹرکٹ میں کنگ عبداللہ روڈ پر ایک انڈرپاس میں ٹریفک حادثے کے بعد آگ لگنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے۔
اخبار24 کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے وڈیو کلپس میں انڈر پاس کے ایک حصے سے سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے منگل کو دمام کے علاقے المنار میں ایک گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

شیئر: