مدینہ منورہ ۔۔۔۔۔مدینہ منورہ القرآن الکریم عجائب گھر دیکھنے کیلئے آنیوالے 20لاکھ ویں زائر کی آمد پر خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ القرآن الکریم عجائب گھر کے انتظامات سعودی وزار ت اسلامی امور و دعوت ور رہنمائی کرتی ہے۔ وزارت ہی نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد ،کئی علماء اور صحافی شریک ہوئے۔ نائب گورنر نے عجائب گھرکا دورہ کرکے نوادر کا معائنہ کیا۔ 20لاکھ ویں زائر کا تعلق فرانس سے تھا جسے ایک طغرا تحفے کے طور پر پیش کیا گیاجبکہ 1439ھ کے دوران عمرہ کے ٹکٹ پیش کئے گئے۔عجائب گھر دیکھنے کیلئے اندرون و بیرون مملکت سے ممتاز شخصیتیں بھی آرہی ہیں۔ ابتک 75سے زیادہ ممالک کے شہری عجائب گھر دیکھ چکے ہیں۔ 25سے زیادہ زبانیں بولنے والے افراد عجائب گھرکی سیر کر چکے ہیں۔