انقرہ۔۔۔۔ترک وزیر خارجہ مولود اوغلو آج جمعہ کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ وہ خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان برپا بحران پر سعودی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرینگے۔ترک وزیر خارجہ نے یہ اعلان جمعرات کو تیونس کے اپنے ہم منصب کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی قطر بحران میں غیر جانبدار ہے اور اسے حل کرانے کیلئے اپنا مشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ترکی کو توقع ہے کہ خادم حرمین شریفین قطر بحران کے حل کیلئے جاری مشن کی قیادت کرینگے۔