ایک 19سالہ لڑکی نے انتہائی جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برق رفتار بلٹ ٹرینوں کی چھت پر سرفنگ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 19 سالہ کوفزارو نامی لڑکی 15سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر بھاگنے کے بعد سے ایسے خطرناک کرتب او رمظاہرے کرتی رہی ہے۔اس لڑکی کا کہناہے کہ اس کے گھر والے اس پر اتنی سختی کرتے تھے کہ اس کےلئے ناقابل برداشت ہوگیا تھا اور اسی سختی سے بچنے کیلئے وہ اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھی۔ ایسے کئی خطرناک کارنامے وہ 15سال کی عمر سے انجام دے رہی ہے اور اب اپنے فن کے مظاہرے کیلئے اس نے ماسکو میٹرو ٹرین کی چھتوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ ٹرین روایتی بلٹ ٹرینوں میں شامل نہیں مگر اس کی رفتار پھر بھی اتنی زیادہ ہے کہ کسی بھی اس ٹرین کی چھت پر اپنا توازن برقرار رکھنا ناممکن حد تک مشکل ہے۔ اسے اپنا یہ کھیل اتنا پسند ہے کہ وہ انتہائی نامساعد حالات اور خراب موسم میں بھی ایسے کارنامے انجام دیتی ہے۔ حد یہ کہ موسم سرما میں بھی جب یخ بستہ طوفانی ہوائیں ریڑھ کی ہڈیوں میں سرایت کرتی محسوس ہوتی ہیں وہ اپنا شوق پورا کرلیتی ہے۔ اپنے ان اوٹ پٹانگ کارنامو ںکی وجہ سے کئی بار پولیس سے بھی اسکا سابقہ پڑا ہے تاہم اب تک پولیس والوں نے اس پر محض معمولی جرمانہ کرنے کے علاوہ اسے کوئی سخت سزا نہیں دی۔ کوفزارو نامی اس لڑکی کا کہناہے کہ اس کے والدین سخت گیر تھے تاہم انکی یہ سخت گیری مجموعی طور پر میری ہی حفاظت کیلئے ہی ہے مگر بات بات پر ٹوکنا اور سائے کی طرح پیچھے لگے رہنا مجھے قبول نہیں تھا اسی لئے میں نے ان سے الگ ہوکر اپنی الگ دنیا بسانے اور اپنے طور پر جینے کا فیصلہ کیا کیونکہ ایسا کرنے والوں میں وہ تنہا نہیں۔ دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو حدود و قیود سے آزاد ہوکر اپنے طور پر جیتے ہیں۔ کوفزارو ان دنوں میں لندن میں پڑھتی ہے ۔ اسکا کہناہے کہ جب وہ گھر سے نکل کر بیرون ملک گئی تو اسے ایسا محسوس ہوا کہ وہ پنجرے سے باہر آگئی ہے۔