Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ابوظبی کورٹ کا جعلسازوں کو ایک لاکھ 65 ہزار درھم واپس کرنے کا حکم 

35 ہزاردرھم ہرجانہ بھی ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی عدالت نے دھوکے بازی میں ملوث تین افراد کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے انہیں جعل سازی سے ہتھیائی گئی ایک لاکھ 65 ہزاردرھم واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق عدالتی حکم میں ہرجانے کے طور پر مدعی کو 35 ہزار درھم بھی ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔
عدالت میں دائر مقدمے کی تفصیلات کے مطابق ایک جوڑے کی جانب سے چار افراد کے خلاف دھوکے بازی کا کیس دائر کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ملزمان نے ان سے ایک لاکھ 75 ہزار درھم جعل سازی کے ذریعے حاصل کیے ہیں۔
مدعیان میں عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ان کی رقم کے علاوہ مالی اور ذہنی اذیت پہنچنے پر ہرجانے کے طور پر 51 ہزار درھم بھی دلوائے جائیں۔
عدالت میں یہ بات ثابت ہوئی کہ فریق مخالف میں سے ایک  کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 65 ہزار درھم کی رقم مدعی کی جانب سے منتقل ہوئی ہے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: