ریاض - - - - قطر میں حوثیوں کو مضبوط بنانے کیلئے اسلحہ مہیا کیا جبکہ درپردہ اپنے خلیف معزول صدر علی صالح سے بھرپور تعاون کیا ۔ یمن کی تعمیر و ترقی اور اس کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بہانے اسلحہ کے سودے کئے گئے ۔ 2007ء میں علی صالح کو مید شھر اور بندرگاہ میں سیاحتی منصوبہ پیش کیا ۔ علی صالح نے اس سلسلے میں حوثیوں کے ردعمل کا تذکرہ کیا تو قطری حکام نے انہیں یہ کہہ کر مطمئن کر دیا کہ حوثیوں کو مید شھر اور بندرگاہ کے منصوبوں کیخلاف ہنگامہ آرائی سے روک لیا جائے گا ۔ باخبر ذرائع کہنا ہے کہ سیاحتی منصوبہ اسلحہ کی اسمگلنگ کیلئے مطلوب راہداری کو کنٹرول کرنے کیلئے بنایا گیا تھا ۔