Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 06 اگست ، 2025 | Wednesday , August   06, 2025
بدھ ، 06 اگست ، 2025 | Wednesday , August   06, 2025

قطری سفیر قاہرہ کیوں واپس ہوئے ؟

قاہرہ - - - -  مصر میں متعین قطر کے سابق سفیر سیف بن مقدم البوعینین جمعرات کو قاہرہ واپس پہنچ گئے ۔ قاہرہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سیکیورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 8روز قبل البوعینین کو قطری سفیر کی حیثیت سے رخصت کر دیا گیا تھا۔ مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کئے تھے اسی تناظر میں سفیر قطر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ جمعرات کو قطر سے کویت ہوتے ہوئے عرب لیگ کے یہاں سفیر کی حیثیت سے قاہرہ واپس پہنچ گئے۔

شیئر: