Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

4ہزار غیر قانونی تارکین ملازمت کے ویزوں پر واپس آئیں گے، ڈائریکٹرجنرل جوازات

جدہ ۔۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے انکشاف کیا ہے کہ 4ہزار غیر قانونی تارکین مہلت سے فائدہ اٹھا کر ملازمت کے ویزوں پر سعودی عرب واپس آئیں گے ۔ اب تک ’’ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن ‘‘ مہم کے تحت ایک لاکھ 10ہزار سے زیادہ سعودی عرب کو خیر باد کہہ چکے ہیں جبکہ 4لاکھ 15ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین مہلت سے فائدہ اٹھا کر وطن واپسی کی قانونی کارروائی مکمل کرا چکے ہیں ۔ شاہی مہلت کی بدولت غیر قانونی تارکین سے نہ تو جرمانے لئے جارہے ہیں اور نہ ہی ان کے فنگر پرنٹس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ سزائوں سے بھی استثنیٰ دیدیا گیا ہے ۔ الیحییٰ نے واضح کیا کہ جو غیر ملکی مہلت کے دوران قانونی کارروائی کر کے وطن واپس جائیگا وہ ملازمت کے ویزے پر کسی روک ٹوک کے بغیر سعودی عرب واپس آسکے گا ۔ اس حوالے سے اس پر کوئی پابندی نہیں ہو گی ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی غیر قانونی تارک وطن مہلت ختم ہونے کے بعد مملکت میں قیام کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے جیل ، جرمانے ، بیدخلی اور بلیک لسٹ ہونے کی سزا ملے گی ۔ مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔ بہتر ہو گا کہ اسے غنیمت شمار کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ وطن واپسی کی کارروائی کیلئے مملکت بھر میں دفاتر کھلے ہوئے ہیں ۔ دن رات کام کر رہے ہیں ۔

شیئر: