Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

قطر تنازع جی سی سی حل کرائے، پارلیمانی کمیٹی

اسلام آباد....پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے خلیج تعاون کونسل سے متفقہ طور پر قطر تنازعہ حل کرانے کا مطالبہ کردیا۔کمیٹی نے پاکستان کے غیر جانبدارانہ کردار‘ تنازعہ پر متوازن سوچ اختیارکرنے اور عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔یمن کی طرح قطر کے معاملے پر پارلیمنٹ سے متفقہ قرارداد کی منظوری پر غور شروع کردیاگیا ۔کمیٹی نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق پیغامات کی روک تھام کیلئے سفارشات مرتب کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ابھی قطر تنازع میں ثالثی کا مرحلہ نہیں آیا ۔پاکستان کی اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت نے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کو تنازع کو خلیج تعاون کونسل کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تمام اراکین نے رائے دی ہے کہ پاکستان کو قطر تنازعہ میں غیر جانبدار کردار کو برقرار رکھنا چاہئے۔ حکومت پاکستان کی متوازن سوچ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمیٹی اس حوالے سے اپنی سفارشات سے حکومت کو آگاہ کرے گی۔ مسلم دنیاکے باہمی تنازعات کے حوالے سے پاکستان کو غیر جانبدارانہ کردار کا تسلسل ضروری ہے۔ ایک اور قرار داد کی منظوری متوقع ہے۔

 

شیئر: