اسلام آباد.. پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے2 ارکان کا قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کیلئے دوحہ جاسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے قطر جانے کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کر لیا ۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی ارکان کی بیرون ملک روانگی کیلئے سپریم کورٹ کے پانامہ عملدرآمد بنچ کی اجازت لازمی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے 2 ارکان دوحہ روانہ ہو جائیں گے۔ قطری شہزادے حمد بن جاسم الثانی نے جے آئی ٹی کو خط میں اپنا بیان دوحہ میں ریکارڈ کرانے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔دریں اثناءجے آئی ٹی نے لندن جانے کے لئے بھی اجازت طلب کررکھی ہے۔