Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

نواز شریف عدلیہ اورفوج سے عداوت رکھتے ہیں،عمران

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر نے ثابت کر دیا کہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں بلکہ وہ اعلیٰ عدلیہ اور فوج سے عداوت رکھتے ہیں ۔جمعرات کو وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد بیان پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے لکھی تقریر پڑھی جس کسے مندرجات سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے منی ٹریل نہیں۔ قطری شہزادے کے انکار کے بعد اب ان کے پاس دینے کو کچھ نہیں۔ اس لئے تقریر میں نفرت انگیز زبان عدلیہ یا فوج کےلئے ہی استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فوج سے عداوت رکھتے ہیں۔ لگتا ہے تقریر میں اشارہ ان ہی کی طرف تھا کہ ان سب کے پیچھے وہ ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بے سوچے سمجھے قومی اداروں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ آرمی چیف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ سب کو یاد ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ طوفان گزر گئے۔

شیئر: