Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 15 نومبر ، 2025 | Saturday , November   15, 2025
ہفتہ ، 15 نومبر ، 2025 | Saturday , November   15, 2025

ہند میں بوڑھوں کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعات

بنگلور ۔۔۔۔بنگلور بوڑھوں کے رہنے کیلئے بدترین شہر بن گیا ہے۔ بوڑھوں کے مسائل سے آگہی کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سروے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ سروے ہیلپ ایج انڈیا نے کروایا۔ سروے کے مطابق بنگلور کے 44فیصد بوڑھوں کا کہنا تھا کہ عوام ان کے ساتھ بدترین سلوک کرتے ہیں جبکہ 60سال کی عمر سے زیادہ لوگوں کیلئے پارکوں میں بھی چلنے کی کوئی جگہ نہیں۔ 70فیصد بوڑھوں کا کہنا تھاکہ پبلک مقامات پر نہ صرف ان سے بدسلوکی کی گئی بلکہ گالیاں تک دی گئیں۔ملک بھر میں 60فیصد سے زیادہ بوڑھوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا جاتا ہے ۔ بھونیشور میں 92فیصد، گوہاٹی میں 85فیصد ، لکھنؤ78فیصد ،حیدرآبادمیں 74فیصد اور ممبئی 61فیصد بوڑھوں کی یہی شکایت ہے۔ان شہروں میں سرعام ان سے بدسلوکی کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔سروے سے اس بات کا علم ہوا کہ ہندوستانی معاشرہ بوڑھوں کے ساتھ تمیز روارکھتا ہے ۔ دہلی میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے جہاں صرف 23فیصد معمر افراد بدسلوک کی شکار ہوتے ہیں۔

شیئر: