Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا عالمی مقابلہ 22 مئی کو ہوگا

’خالص عربی النسل گھوڑوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے جن کی تعداد ایک سو کے قریب ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا عالمی مقابلہ 22 مئی کو منعقد ہوگا جو 5 دن تک جاری رہے گا۔
سبق و سائٹ کے مطابق مقابلے میں خالص عربی النسل گھوڑوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے جن کی تعداد ایک سو کے قریب ہے۔
اسی کے ضمن میں سعودی عرب میں پیدا ہونے والے اور پلنے والے گھوڑوں کے درمیان بھی مقابلہ ہوگا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گھوڑوں کی خوبصورتی کے مقابلے کے ضمن میں متعدد تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گی جن میں معاشرے کے مختلف طبقات کے ذوق کا خیال رکھا جائے گا‘۔
 

شیئر: