Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025

مویشیوں کی خرید وفروخت ، سپریم کورٹ نے جواب طلب کرلیا

نئی دہلی۔ ۔۔۔سپریم کورٹ نے ذبیحہ کیلئے مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی کے حالیہ نوٹیفکیشن کے سلسلے میں جمعرات کومرکز کو نوٹس جاری کردیاہے۔عدالت عظمیٰ نے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا جبکہ 11جولائی کو سماعت کی جائے گی۔ حیدرآباد دکن کے وکیل فہیم قریشی نے درخواست دائر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مرکز کا فیصلہ امتیازی اور غیر قانونی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں مویشیوں کے تاجر اپنے گزر بسر کیلئے مویشی فروخت نہیں کرسکتے ۔مرکزکی طرف سے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل پی ایس نرسمہا راؤ عدالت میں پیش ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن ملک بھر میں مویشیوں کی تجارت کو باقاعدہ بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ مدراس ہائیکورٹ نے حال ہی میں اس نوٹیفکیشن پر حکم امتناع جاری کیاہے

شیئر: