Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جعلسازی سے پانچ لاکھ کے زیورات خریدنے والے شہری کے خلاف مقدمہ

رابطہ ایپس کے ذریعے زیورات خریدے اور جعلی بینک ادائیگی کی( فوٹو: اخبار24)
سعودی بپلک پراسیکیوشن نے جعلسازی سے پانچ لاکھ ریال مالیت کے زیورات خریدنے والے سعودی شہری کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے اس کا چالان عدالت کو بھیجا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی شہری پرالزام تھا کہ اس نے سونے کے زیورات کے متعدد تاجروں سے سوشل میڈیا رابطہ ایپس کے ذریعے زیورات خریدے اور انہیں جعلی بینک ادائیگی کرانے کے بعد زیورات کی ڈلیوری نامعلوم مقامات پر وصول کی۔
 جعل سازی کا انکشاف ہونے پر ملزم کے خلاف پراسیکیوشن میں شکایت پر اسے حراست میں لے کر تحقیقات کی گئی۔
پراسیکیوشن نے مالیاتی جعلسازی کا کیس فائل کرکے چالان متعلقہ عدالت کو ارسال کیا ہے۔
ادارے نے عدالت سے سفارش کی ہے کہ ملزم کو قانون کی دفعہ جعل سازی اور دھوکہ بازی کے تحت سزا دی جائے۔

شیئر: