Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد...: وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ نواز شریف کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر دفاع اور حسین نواز بھی موجود تھے تاہم انہیں اکیڈمی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔وکیل لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔وزیراعظم کو جاری کی نوٹس کے مطابق انہیں ملزم کی حیثیت سے نہیں بلکہ بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر وزراء اور پارٹی رہنماو¿ں نے نواز شریف سے ملاقات کی۔

 

شیئر: