Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کراچی ،شیر کی کھلی گاڑی میں سیر، مالک گرفتار

کراچی... کراچی کے علاقے کریم آباد میں ایک شیر کو کھلے عام گاڑی میں بٹھا کر سڑک پر سفر کرانے کی ویڈیو اور تصاویر فیس بک پر پوسٹ کئے جانے کا حکام نے نوٹس لے لیا ۔شیر کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرہجوم سڑک سے گزرتی گاڑی کے پچھلے کھلے حصے میں شیر کو بٹھایا گیا ، شیر کے ساتھ ایک اور شخص بھی بیٹھا ہوا ہے۔ آس پاس سے گزرتے ہوئے لوگ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے گاڑی میں سوار شیر کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ شیر کے مالک ثقلین نے پولیس کو بیان میں موقف اختیار کیا کہ وہ ڈیفنس میں ایک ڈاکٹر سے شیر کا علاج کروا کر اسے واپس لارہا تھا۔لائسنس اور فارم ہاوس کی تمام دستاویزات موجود ہیں۔

 

شیئر: