Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایک ہزار موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ جدہ میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 633 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر 1079 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 5 مئی سے 11 مئی تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ سب سے زیادہ جدہ میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 633 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’دوسرے نمبر پر ریاض  ہے جہاں 135موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’ مکہ مکرمہ میں 18، مدینہ منورہ میں 79، مشرقی ریجن میں 23 اورطائف میں 39 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑیوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔

شیئر: