Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

فرضی حج کمپنی چلانے والے دو غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد نے سوشل میڈیا پر فرضی حج کمپنی کے نام پر تشہیری مہم چلا رکھی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج کمپنی چلانے والے دو مصری تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مذکورہ افراد نے سوشل میڈیا پر فرضی حج کمپنی کے نام پر تشہیری مہم چلا رکھی تھی‘۔
’مذکورہ افراد نے تشہیر مہم میں سستے پیکیج کے ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں  رہائش کی پیشکش کر رہے تھے‘۔
’تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے إقرار کیا ہے کہ وہ فراڈ کرکے بھاگنا چاہتے تھے‘۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: