Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ایجنسی کے تحت سری لنکا میں آنکھوں کا مفت علاج

شاہ سلمان مرکز کی رضاکارانہ مہم گیارہ مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے سری لنکا کے قصبے کٹانکوڈی میں جاری اپنی مہم میں آنکھوں کے 200 آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نابینا پن کے خاتمے کے لیے سعودی نور رضاکار پروگرام کے عملے نے اب تک دو ہزار افراد کا معائنہ بھی کیا ہے۔
یہ رضاکارانہ مہم انٹرنیشنل سائٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے چار مئی کو شروع ہوئی اور گیارہ مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔
یہ مشن دنیا کے کئی ممالک میں جاری شاہ سلمان مرکز کی امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: