سڈنی .... آسٹریلوی حکام نے قطر ایئرلائنز پر پابندی کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ قطر کے خلاف اقتصادی پابندیاں بھی زیر غور ہیں۔ آسٹریلیا کے قدامت پسند رہنما کوری برناڈے نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی مرکزی حکومت کو قطر کے ساتھ سخت پالیسی اپنانا ہوگی۔ اسکا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ہم اپنی قومی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے ملک قطر کو غذائی اشیاء حاصل کرنے کی اجازت کیونکر دے سکتے ہیں۔ انکا اشارہ آسٹریلیا میں 3لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی پر قطری کمپنی کو کھیتی باڑی کی اجازت دینے والے فیصلے کی جانب تھا۔