Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 07 اگست ، 2025 | Thursday , August   07, 2025
جمعرات ، 07 اگست ، 2025 | Thursday , August   07, 2025

قطری بحران مشرق وسطیٰ کی تشکیل نو کا باعث

نیویارک ..... نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں عندیہ دیا ہے کہ قطر کا بحران مشرق وسطیٰ کی تشکیل نو کا باعث بن سکتا ہے۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں توجہ دلائی کہ خلیج کو اپنی زد میں لینے والا بحران خلیج ہی نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ اس میں امریکہ اور ایران ایک دوسرے کے سامنے ہیں جبکہ یہ بحران ترکی کو بھی اپنی طرف کھینچنے لگا ہے۔رپورٹ نگار کا کہناہے کہ قطر کے نئے امیر کو یہ گمان ہے کہ ان کے ملک میں امن وامان بڑے ملکوں سے ٹکر لیکر ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ قطر کی حکمت عملی خلیجی ممالک کے بائیکاٹ کے بعد ناکام ہوگئی۔

شیئر: