Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی

الزمازمہ کمپنی کی جانب سے کارکنوں کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا (فوٹو سبق)
مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں میں آب زمزم کی فراہمی کو مستقل بنانے کےلیے ’الزمازمہ‘ کمپنی کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد فیلڈ سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور عازمین کے مملکت آتے ہی ان کی تواضع آب زم زم سے کرنا ہے۔
کمپنی کے بورڈ کے رکن ڈاکٹر یاسر بن سلیمان شوشو نے بتایا کہ منعقد کی جانے والی ورکشاپس کے ذریعے کارکنوں کو مکہ شہر کے اندر اور عازمین کی آمد کے پوائنٹس پرتعینات کرنا ہے تاکہ وہ عازمین کا استقبال کرتے ہوئے انہیں  آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں۔
ڈاکٹر یاسر نے مزید بتایا کہ ’اس سال ہمارا ہدف ہے کہ عازمین میں حج سیزن کے دوران 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں اس حساب سے ہر ایک حاجی کو 22 بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔‘
کمپنی کے دوسرے یونٹ کے ذمہ عازمین کی رہائشی عمارتوں میں آب زم زم کی مستقل بنیاد پرفراہمی کا کام ہوگا جس کی نگرانی کے لیے سپروائزرز ہوں گے جو اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ عمارت میں آب زم زم کی فراہمی منقطع نہ ہو۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: