Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات

غزہ پٹی اور رفح کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے  فلسطینی وزیراعظم و وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی نے ریاض میں ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کےمطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی میں اضافے تعلقات کے علاوہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال خاص طورپرغزہ پٹی اور رفح شہر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی ، مشیر خارجہ ڈاکٹرمنال رضوان اور محمد الحربی بھی موجود تھے۔

شیئر: