Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

دو لاکھ 60 ہزار سعودی ٹرانسپورٹیشن ایپلی کیشنز میں کام کرتے ہیں

تعداد یومیہ ایک لاکھ 90 ہزارپیسنجر ٹرپ تک پہنچ گئی (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں گزشتہ سال کے دوران پیسنجر ٹرانسپورٹیشن ایپلی کیشنز کے ذریعے پرائیویٹ ٹرپس کی مجموعی تعداد تقریباً 64 ملین تھی۔
العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ’ دو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ سعودی شہری پسینجر ٹرانسپورٹیشن ایپلی کیشنز میں کام کرتے ہیں، جبکہ مملکت میں ان کے  ٹرانسپورٹیشن ٹرپ کی تعداد یومیہ ایک لاکھ 90 ہزارپیسنجر ٹرپ تک پہنچ گئی ہے‘۔
ذرائع نے بتایا ’سعودی عرب میں پیسنجر ڈلیوری سیکڑ میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد تک کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
ریاض ریجن میں سب سے زیادہ شرح 40 فیصد جبکہ جازان میں سب سے کم ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
 فوڈ ڈلیوری ایپلی کیشنز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ’خوراک اور کثیر مقاصد ٹرانسپورٹیشن ایپلی کیشنز سعودی عرب کے علاقوں میں روزانہ تقریباً پانچ لاکھ 60 ہزار ٹرانسپورٹیشن آپریشنز انجام دیتی ہیں‘۔

شیئر: