Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی سفیر سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے سفارت خانے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا استقبال کیا۔
ایکس پر سعودی سفارت خانے کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوستانہ گفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکریٹری ذوالفقار حیدر سے ملاقات کی۔
ایکس پر سعودی سفارت خانے کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
’انہوں نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے مملکت کی عظیم کوششوں کی تعریف بھی کی۔‘

شیئر: