Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب سے مارچ کے دوران غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات  9 فیصد کم رہی ہیں ( فوٹو: اخبار24)
سعودی سینٹرل بینک ( ساما) نے کہا ہے کہ مارچ 2024 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 گزشتہ برس مارچ میں 11.5 ارب ریال کے مقابلے میں اس سال  ترسیلات زر 11.9 ارب ریال تک پہنچ گئے۔
سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ کے دوران 28 فیصد تقریبا 2.6 ارب ریال اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات گزشتہ سال مارچ 2023 کے مقابلے میں رواں برس مارچ کے دوران 9 فیصد کم 5.12 ارب ریال رہی ہیں۔

شیئر: