Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

ریاض میں زیر تعمیر عمارت میں آگ لگ گئی

شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں منگل کو ایک زیر تعمیرعمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق قرطبہ ڈسٹرکٹ میں زیر تعمیرعمارت میں آگ کی اطلاع پرشہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ لگنے سے دھواں اٹھ رہا ہے جبکہ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

شیئر: