Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ مراکش سے سعودی وزیر کی ملاقات، تحریری مکتوب حوالے کیا

مراکش کے شاہ نے رائل پیلس میں سعودی وزیر کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
مراکش کے شاہ محمد ششم نے منگل کو کاسا بلانکا کے رائل پیلس میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزدہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ترکی بن محمد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور ایک تحریری مکتوب حوالے کیا۔
مراکش کے شاہ نے سعودی وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان تمام شعبوں میں برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیا۔

شیئر: