Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

 بے دخلی کے ساتھ مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی(فوٹو: وزارت حج)
سعودی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ، مرکزی علاقے، مشاعر مقدسہ، حرمین ٹرین سٹیشن، عارضی سکیورٹی کنٹرول سینٹرز میں بغیرحج پرمٹ اور خلاف ورزیوں پر پکڑے جانے والے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے۔
خلاف ورزی کرنے والے مقیم غیر ملکیوں اور وزیٹرز کو بے دخلی کے ساتھ مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔
بیان میں حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ عازمین حج سلامتی اور آرام کے ساتھ مناسک ادا کرسکیں۔
یاد رہے کہ سعودی محکمہ امن عامہ نے اس سے قبل بیان میں سنیچر 4 مئی 2024 سے حج سیزن کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مکہ مکرمہ میں داخلے کےلیے انٹری پرمٹ ضروری ہوگا۔ 
 بیان میں کہا گیا تھا کہ’  نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے‘۔ 

شیئر: