Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان فائنل میں،ملک بھر میں جشن

کارڈف... آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔ ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔ پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ پاکستان نے فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 2 و کٹوں کے نقصان پر 38ویں اوور میں ہدف حاصل کیا۔ دونوں اوپنرز نے پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں سنچری کی شراکت قائم کی ۔ فخر زماں نے 58 گیندوں پر57 رنز بنائے۔ اظہر علی 76 رنز پر بولڈ ہوگئے۔ بابر اعظم 38 اور حفیظ 31 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر اسٹو اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا ۔ رومان رئیس نے اپنے تیسرے ہی اوور میں الیکس ہیلز کو آوٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی وہ 13 رنز بناسکے بیئراسٹو 4 رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔ حسن علی نے مورگن کو 33 رنز پر پویلین بھیج دیا ۔جوئے روٹ 46 رنز ہی بناسکے۔ جوز بٹلر کی مزاحمت بھی 4 رنز تک محدود رہی۔ فخر زمان نے جنید خان کی گیند پر معین علی کا شاندار کیچ لے کر 11 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔بین اسٹوکس بھی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے رہے اور حسن علی کا شکار بنے۔ لیام پلنکٹ 9 رنز بناکر روما ن رئیس کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ حسن علی نے 3، جنید خان اور رومان رئیس نے 2،2، جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 

 

شیئر: