Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی فورسز اور امریکی میرین کی لاجسٹک مشقیں

سعودی رائل آرمڈ فورسز اس ہفتے امریکی میرین کور کے ساتھ  لاجسٹک مشقیں’اینگر 2024‘ میں حصہ لینے کی تیاری کررہی ہے۔
وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ’ لاجسٹک مشقیں ینبع اور الخرج گورنریٹس میں کی جائیں گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ مشقوں کا مقصد حصہ لینے والی سویلین ایجنسیوں کے ساتھ مربوط کام کی تربیت اور دوطرفہ فوجی آپریشنل اور سپلائی منصوبوں پر عملدرآمد کرنا ہے‘۔
یاد رہے کہ مملکت کے مشرقی ریجن کے ظھران گورنریٹ میں سعودی، امریکی مشترکہ مشقیں ’حفاظتی ڈھال 4 ‘ کا بھی آغاز ہوا ہے۔
مشترکہ دستوں کے کمانڈر میجر جنرل ترکی سالم الاسمری کا کہنا ہے کہ ’حفاظتی ڈھال 4 ‘ کا مقصد شریک اہلکاروں کو مختلف نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے اور جدید ہتھیاروں سے مقابلہ کرنے کی مہارت پیدا کرنا ہے‘۔

شیئر: