لندن ..... مشہور اخبارمیل نے اپنی آن لائن اسٹوری میں ایک دلچسپ صورتحال کو خبر کی حیثیت سے شائع کیا ہے جس میں بتایا گیاے کہ طیاروں کے اندر عجیب و غریب قسم کی فٹنگس سے طیارے اور مسافروں دونوں کی حفاظت ہو سکتی ہے ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ کاک پٹ کے اندر کلہاڑی نظر آتی ہے، کیبن کی دیواروں پر کالی تکونیں بنی ہوتی ہیں اور یہ ساری چیزیں طیارے کی حفاظت کیلئے ہیں ۔ کلہاڑی نما نظر آنیوالی چیز طیارے کے اغوا کے اےک خاص قسم کی واردات کو روکنے کیلئے کاپر وین ڈیوائس کے طور پر روشناس کرائی گئی تھی ۔ کیبن کی دیواروں پر نظر آنیوالی کالی تکونین اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے طیارے کے دونوں بازوں نمایاں طور پر واضح اور صاف نظر آتے ہیں ۔ جو کلہاڑیاں فلائی ڈیک پر نظر آتی ہیں ان کوآگ لگنے کی صورت میں کاک پٹ کے پینلزکے تار کو فوراً کاٹنے کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے یہ چیزیں طیارے میں دیکھی ہوں اور انہیں کسی اہمیت کا حامل نہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کر دیا ہو مگر یہ بڑی کار آمد چیزیں ہیں اور مسافروں کو بھی اسے سمجھنا چاہئے۔ طیارے کے بازوﺅں پر پیلے رنگ کے جو ہک نظر آتے ہیں وہ بھی بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ بیشتر طیارروں میں یہ ہکس بہت چھوٹے ہوتے ہیں تاہم یہی وہ ہک ہیں جن کی مدد سے ہنگامی حالت میں مسافروں کو لائف ریفس کے ذرےعے نیچے اتارا جاتا ہے ۔اس کے اندر ایک موٹا رسہ بھی ہوتا ہے ۔ جو اس صورت میں مسافروں کے کام آتا ہے جب طیارہ پانی میں اتر جائے ۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ان تمام چیزوں کو کمرشل روٹس پر پرواز کرنیوالے ہرطیارے کیلئے لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ ہم لوگوں نے طیاروں میں باہر جانے کے ایمرجنسی دروازے ضروردیکھیں ہوں گے مگران ہینڈلوں سے کیاکام لیا جاتا ہے جو ان پر لگے ہوتے ہیں یہ کوئی نہیں جانتا ۔ یہ ہینڈلنڈنگ ہنگامی لینڈنگ میں دروازوں کی حفاظت کرتی ہیں ۔