Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب کا کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

اس واقعے میں بچوں سمیت کم از کم 46 افراد ہلاک ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی )
سعودی وزارت خارجہ نے کینیا کی رفٹ ویلی میں ایک عارضی ڈیم ٹوٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر مرنے والوں کے اہل خانہ، کینیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس واقعے میں بچوں سمیت کم از کم 46 افراد ہلاک ہوئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے حادثہ رات کو اس وقت پیش آیا جن نکورو کاونٹی کے مائی ماہیو قصبے کے قریب ڈیم ٹوٹ گیا ۔پہاڑی سے نکلنے والے پانی اور کیچڑ نے راستے میں موجود ہر چیز کو لپیٹ میں لے لیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب اس تکلیف دہ وقت میں کینیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
یاد رہے کہ کینیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: