Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزارت حج نے عازمین کےلیے ’نسک کارڈ‘ متعارف کرادیا

نسک کارڈ کا پہلا ایڈیشن انڈونیشی حج مشن کے حوالے کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’نسک کارڈ‘ متعارف کرایا ہے۔ دوران حج عازمین کےلیے یہ کارڈ رکھنا ضروری ہوگا۔
اخبار24 کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کو ’نسک کارڈ‘ حج مشنز فراہم کریں گے۔
داخلی عازمین کو کارڈ فراہم کرنے کی ذمہ داری حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی ہوگی۔
وزیر حج و عمرہ نے نسک کارڈ کا پہلا ایڈیشن انڈونیشی حج مشن کے حوالے کیا۔
دیگر حج مشنز کو بھی ان کے عازمین کے کارڈز حج ویزے اسٹمپ ہونے کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ’ نسک کارڈ میں عازم حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی جبکہ اس کی کاپی ’نسک‘ اور’توکلنا‘ پورٹل پر بھی اپ لوڈ کی جائے گی‘۔

شیئر: