Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

زائرین ماسک پہننے کی پابندی کریں: حرمین انتظامیہ کی ہدایت

’حرمین کے علاوہ بیرون صحنوں میں جہاں کہیں ازدحام ہو وہاں ماسک پہنے رکھنا چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے تمام زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرمین کے علاوہ بیرون صحنوں میں جہاں کہیں ازدحام ہو وہاں ماسک پہنے رکھنا چاہئے‘۔
انتظامیہ نے زائرین سے کہاہے کہ ’بھیر کی جگہوں پر ماسک کا استعمال متعدی بیماریاں پھیلنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ زائرین حرمین کو چاہئے کہ وہ صحت ضوابط کی پابندی کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

شیئر: