Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہباز شریف کی امیر کویت سے ریاض میں ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اتوار کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران ملاقات کی ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال خاص طور پر غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ شہباز شریف نے اپنے دوبارہ انتخاب پر امیر کویت کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا اورشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم پاکستان نے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے جو کہ دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہو گا۔
یاد رہے پاکستان اور کویت نے نومبر 2023 میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ 

شیئر: