Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

امریکی کانگریس نے مملکت کیلئے اسلحہ کی منظوری دیدی

واشنگٹن .... امریکی کانگریس نے سعودی عرب کیلئے 510ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ کے سودے کی منظوری دیدی۔اسلحہ میں کمپیوٹرائزڈ گولہ بارود بھی شامل ہوگا۔امریکی سینیٹ میں تعلقات خارجہ کی کمیٹی کو19مئی سودے کی باقاعدہ اطلاع موصول ہوئی۔ سعودی عرب اور امریکہ نے صدر ٹرمپ کے دورہ ریاض کے موقع پر اسلحہ کے سودے کئے تھے ۔ سعودی عرب نے امریکہ سے 110ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدنے کی منظوری دی تھی جبکہ آئندہ 10برس کے دوران 350ارب ڈالر تک کے ہتھیار خریدنے کا امکان بھی طے پاگیا تھا۔

شیئر: