Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سرکاری محکموں کے ملازمین ڈیوٹی کے دوران قومی لباس کے پابند

’استثنی صرف ان ملازمین کو ہے جن کے پیشے کے تقاضے کے مطابق انہیں خاص لباس پہننا زیادہ مناسب ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تمام سرکاری محکموں کے سعودی ملازمین کو قومی لباس کی پابندی کرانے کے فیصلے کے منظوری دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام روانہ کئےجانے والے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں آپ کی طرف سے موصول ہونے والی تجویز موصول ہوئی ہے جس میں سرکاری محکمے کے ملازمین کو قومی لباس ’ثوب، غترہ یا شماغ‘ کا پابند کرنے کا کہا گیا ہے‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ ہمیں اس تجویز سے اتفاق ہے اور ہم اس کی منظوری دیتے ہیں جبکہ نگراں اداروں کو بھی سرکاری محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے لباس کے حوالے سے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی جائے‘۔
شاہ سلمان کی طرف سے منظوری کے بعد تمام سرکاری محکمے کے ملازمین ڈیوٹی کے وقت قومی لباس پہنے گے، اس سے استثنی صرف ان ملازمین کو ہے جن کے پیشے کے تقاضے کے مطابق انہیں خاص لباس پہننا زیادہ مناسب ہے جیسے طبی عملہ یا فیلڈ میں کام کرنے والے انجینئر وغیرہ ہیں۔
 

شیئر: