Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
تازہ ترین

شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاری میں پیش رفت پر بریفنگ لی

سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے (فوٹو: سکرین گریب)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے پہلے دن سنیچر کی رات وفاقی وزرا اور افسران کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے سعودی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت پر متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزرا سے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔
اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ’ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے، سستی کی کوئی گنجائش نہیں، تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ‘سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے‘۔

شیئر: