Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

قطر بغاوتوں کا گڑھ بن گیا، امریکی کانگریس

ابوظبی .....امریکی کانگریس نے واضح کیا ہے کہ قطر علاقے میں بغاوتوں اور فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کا اڈہ بنا ہوا ہے۔ قطر مختلف سطحوں پر شور شرابہ برپا کئے ہوئے ہے۔ علاقائی سطح پر دہشتگردی کی فنڈنگ قطر کا نمایاں ترین عمل ہے۔ 50برس کے دوران خطے میں 5بغاوتیں ریکارڈ پر آئیں۔ ہر 10برس پر ایک بغاوت کا تنا:سب رہا۔قطر بغاوتیں برپا کرنے اور سیاسی جھگڑے کھڑے کرنے میں کمال حاصل کئے ہوئے ہے۔امریکی کانگریس کی ویب سائٹ دی ہل پر اس حوالے سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ قطر بغاوت اور فتنہ انگیزی کی تحریک کو ہمسایہ ممالک برآمد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ وہ اپنی بساط سے زیادہ بڑا کردار حاصل کرنے کے چکر میں ہے۔قطری قائدین اس بات پر جوا کھیل رہے ہیں کہ الاخوان اقتدار حاصل کرلیں گے۔ قطر نے صحرائے سینا میں مسلح جماعتوں کی مالی اعانت کی۔ حماس کی مالی مدد بھی کررہا ہے۔ شام میں القاعدہ نواز النصرہ محاذ تنظیم کی پشت پناہی میں لگا ہوا ہے جبکہ لیبیا میں الفجر ملیشیا کی ایک طرف تو مالی مدد کررہا ہے جبکہ دوسری جانب ابلاغی پروپیگنڈے کے ذریعے اسکی سیاسی مددمیں لگا ہوا ہے۔ویب سائٹ کا بیان یہ کہہ کر ختم کیا گیا کہ موجودہ امریکی حکومت دہشتگردی کے سرپرست ممالک اور دہشتگرد ملیشیاﺅں کے حوالے سے سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہے۔ نئی حکومت کی پالیسی سابق صدر اوباما کی حکمت عملی سے مختلف ہے۔

شیئر: