Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی نائب وزیر داخلہ کی منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کانفرنس میں شرکت

سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود نے ماریشیس میں منشیات کی سمگلنگ اورمنشیات کے روک تھام کےلیے ہونے والی پہلی کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ممکت کی شرکت منشیات کے خلاف جنگ، ان کے اثرات اور نقصانات کی نگرانی، تشخیص اور عام طور پر منظم جرائم کے نیٹ ورکس کی سرگرمیوں خاص طور پر منشیات کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار اور معلومات کے تبادلے کو مضوبط بنانے کی کوششوں کی توسیع ہے۔

شیئر: