Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

قطیف کار دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں کی شناخت

ریاض..... وزارت داخلہ کے ترجمان نے دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی مسروقہ کار ، اس میں آتشزدگی اور اس پر سوار دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔وزارت نے واضح کیا کہ مذکورہ گاڑی سے برآمد ہونے والی لاشوں کے ڈی این اے سے پتہ چلا کہ ان میں سے ایک سیکیورٹی کو مطلوب سعودی شہری فاضل ال حمادہ کی لاش ہے۔ دوسری لاش مطلوب سعودی شہری محمد حسن ال سویمل کی ہے۔ دونوں ہلاکت سے قبل متعدد جرائم کا ارتکاب کرچکے تھے۔ انہوں نے عبید المطیری پولیس افسر کو 28صفر 1436ھ کوشہید کیا تھا جبکہ قطیف کمشنری میں عبدالسلام العنزی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔ انہوں نے قطیف کے النابیہ محلے میں نقدی منتقل کرنے والی گاڑی پر ڈاکہ مارا تھا جبکہ دمام میں موسیٰ علی القبی اور نواف العتیبی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیاتھا۔علاوہ ازیں دمام میں حسن سہلولی اور مفرح السبیعی پر فائرنگ کی تھی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے تھے۔ انہوں نے قطیف میں 29محرم 1438ھ کو سلطان المطیری پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ علاوہ ازیں 8جمادی الثانی 1438کو تاروت میں موسیٰ الشراری سپاہی کو ہلاک کیا تھا۔3شعبان 1438ھ کو قطیف میں ہاشم الزہرانی او رعبداللہ الدلبحی کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں دیگر وارداتوں میں بھی دونوں شریک رہے تھے۔

شیئر: