Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

قطر پر پوٹین اور شاہ سلمان کی بات چیت

جدہ ..... شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو روسی صدر ولادمیر پوٹین نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں سعودی عرب اور روس کے دو طرفہ منفرد تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے خطے کے حالات حاضرہ ، دہشتگردی و انتہا پسندی کے انسداد کیلئے مشترکہ تعاون اورخطے میں امن واستحکام کی مساعی کا جائزہ لیا۔ روسی ایوان صدارت نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شاہ سلمان اور صدر پوٹین نے ٹیلیفون پرقطر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔قطر کی دھماکہ خیز صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔ دریں اثناءروسی دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب شاہ سلمان کے دورہ سعودی عرب کے دعوت نامے کا جائزہ لے رہا ہے۔ امید ہے کہ شاہ سلمان جلد ہی دورے کی تاریخ متعین کردیں گے۔

شیئر: