Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ

یونیفارم کے نظام پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی ہے۔ یکساں یونیفارم کے نظام کا اطلاق 25 اپریل 2025 سے کردیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیشنل بس سروس ، اسکول بس اوردیگر کمرشل بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یکساں یونیفارم کے ضوابط متعین کیے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کے ضوابط متعین کرنے کا مقصد اس شعبے کو منظم اور خدمات کے معیار میں اضافہ کرنا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ بس سروس سے تعلق رکھنے والے ادارے اور افراد یونیفارم کے ضوابط معلوم کرنے کےلیے اتھارٹی کی ویب سائٹ tga.gov.sa پروزٹ کرسکتے ہیں۔

شیئر: