Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شاہ سلمان امام المسلمین کی حیثیت سے بحران پر قابو پالیں گے، امام شاہی مسجد

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اردو نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ دور حاضر میں مسلمانوں میں جو تنائو نظر آرہا ہے مجھے قوی امید ہے کہ خادم حرمین شریفین امام المسلمین کی حیثیت سے اسپر قابو پالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے عمرے کے بعد اتحاد المسلمین کیلئے دل وجان سے دعائیں کی ہیں۔ مولانا سید عبد الخبیر آزادنے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کو لوٹنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور مغفرت طلب کرنے، رحمت اور بخشش مانگنے کا مہینہ ہے۔ مولانا آزاد نے کہا کہ ریاض میں مسلمان رہنمائوںکی کانفرنس سے مثبت امیدیں وابستہ ہیں اور ہم سعودسی حکومت کے ساتھ کھڑے اور انکی حفاظت اور ترقی کیلئے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان شااللہ وہ تازہ بحران سے کامیابی سے ہمکنار ہوجائیں گے۔مولانا نے بتایا کہ اس وقت بادشاہی مسجد پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے اور یہاں جمعتہ الوداع اور عید میں ایک لاکھ سے زیادہ بڑااجتماع ہوتا ہے اور عام جمعہ میں بھی لگ بھگ15 ہزار کی قریب نمازی ہوتے ہیں ۔

شیئر: