Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مفتی اعلی اور علما کمیٹی کے سربراہ سے السدیس کی ملاقات

مفتی اعلی نے دینی امور کی کمیٹی کی خدمات کوسراہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مفتی اعلی اور علما کمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن عداللہ آل الشیخ سے ریاض میں ادارہ حرمین میں دینی امورکے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں علما کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد بھی موجود تھے۔
مفتی اعلی نے حرمین میں دینی امور کی کمیٹی کی جانب انجام دی جانے والی خدمات کوسراہا جس کی وجہ سے زائرین حرمین کو رمضان المبارک میں سہولت ہوئی۔
دریں اثنا شیخ السدیس نے مفتی اعلی کو حرمین کی دینی امور کی کمیٹی کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں زائرین کی رہنمائی کے لیے انجام دی جانے والی خدمت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 

شیئر: